i بین اقوامی

بھارت، ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر چار خواتین پولیس اہلکار معطلتازترین

December 16, 2022

بھارت میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کردیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست یوپی سے تعلق رکھنے والی خواتین پولیس اہلکار ایودھیا میں تعینات تھیں جن کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد پولیس حکام نے چاروں خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون اہلکار کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران اس نے پولیس یونیفارم زیب تن نہیں کی تھی،ایودھیا پولیس کے ایس ایس پی کے مطابق جن خواتین اہلکاروں کو معطل کیا گیا ان میں کویتا پٹیل، کشش ساہنی، کامنی کشاوا اور سندھیا سنگھ شامل ہیں،پولیس کے مطابق ایس پی سکیورٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر چاروں کو معطل کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی