i بین اقوامی

بھارت، 16سالہ لڑکے نے والدہ کی جانب سے ویڈیو گیم کھیلنے پر ڈانٹنے پر خودکشی کرلیتازترین

August 16, 2024

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 16سالہ لڑکے نے اپنی والدہ کی جانب سے ویڈیو گیم کھیلنے پر ڈانٹنے پر خودکشی کرلی، بھارتی پولیس کے مطابق آنند کشور نامی لڑکا دسویں جماعت کا طالب علم تھا جو بہت زیادہ ویڈیو گیم کھیلتا تھا اور اسی وجہ سے اس کی پڑھائی کا حرج ہورہا تھا،پولیس کا بتانا ہے کہ ایک دن اس کی والدہ نے اسے کافی زیادہ ڈانٹا اور گیم چھوڑ کر کوچنگ کلاسز لینے کے لیے کہا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا،آنند کے اہلخانہ کے ایک فرد نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس نے والدہ کو ڈرانے کے لیے گلے میں پھندا لگایا تھا جو غلطی سے اس کے گلے میں تنگ ہوگیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی