امریکی شہر بالٹی مور میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب متعدد افراد کو گولی مار دی گئی، عرب میڈیا کے مطابق بالٹی مور محکم پولیس نے ٹوئٹر (ایکس)پرمورگن اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،یونیورسٹی نے طلبا اور ان کے اہل خانہ سے متاثرہ علاقے سے دور رہنے اور پناہ میں رہنے کی بھی تاکید کی، واضح رہے کہ مورگن اسٹیٹ تاریخی طور پر ایک سیاہ فام یونیورسٹی ہے جس میں تقریبا 9ہزارطلبا ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی