تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے بہادر کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کو 8سال مکمل ہوگئے۔برہان وانی کے 8ویں یوم شہادت کیموقع پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی،برہان وانی 19 ستمبر 1994 کو پلوامہ کے گائوں دداسر میں پیدا ہوئے،برہان وانی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے، آٹھویں جماعت سے لیکر ہر کلاس تک 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے رہے،2010 میں قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے رشوت کے طور پر سگریٹ نہ دینے پر برہان وانی کو کزن سمیت شدید شدد کا نشانہ بنایا۔تشدد اور بعد ازاں پولیس کی مسلسل ہراسگی سے تنگ آکر 16سال کی عمر میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی،برہان وانی نے سوشل میڈیا کے بیباک استعمال سے بڑی تعدادمیں کشمیری نوجوانوں کو متاثر کیا،13اپریل 2015 کو بھارتی فوج نے برہانی وانی کے بھائی کو حراست کے دوران شدید تشدد کرکے شہید کردیا، برہان وانی نے بے پناہ مقبولیت، حربی مہارت اور گوریلا جنگ میں نت نئے طریقوں سے قابض بھارتی افواج کو ناکوں چنے چبوائے،اگست 2015 میں مودی سرکار نے برہان وانی کے سرکی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کردی،8جولائی 2016کو بھارتی فوج نے کوکرنگ میں شہید کردیا،برہان وانی کے جنازے میں 2لاکھ سے زائد کشمیریوں نے شرکت کی،برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے،53روزہ کرفیو کے باوجود پر تشدد احتجاجی مظاہروں میں 100سے زائد کشمیری نوجوان شہید ہوئے،برہان وانی اپنی لازوال کاوشوں،نڈر اوربیباک طرززندگی اورتحریک آزادی کے جذبے کے باعث نوجوان کشمیر نسل کیلئے ہیرو کا مقام رکھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی