i بین اقوامی

بعض مغربی ممالک تہران اور ریاض کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، نومنتخب ایرانی صدرتازترین

July 31, 2024

ایران میں صدارتی حلف لینے کے بعد مسعود پیزشکیان نے سعودی وزیر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں،عالمی میڈیاکے مطابق انہوں نے تہران میں سعودی وزیرشہزادہ منصور بن مطیب بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کچھ مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے خلاف بدخواہی کے خواہشمند اپنے ناجائز مطالبات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہوشیاری، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ایسی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ مسعود پیزشکیان نے کہا کہ دونوں ممالک خیالات اور برادرانہ اور دوستانہ تبادلوں کے علاوہ مذہبی طورپر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی