i بین اقوامی

اسرائیلی وزیراعظم کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ قتل کی دھمکیتازترین

September 24, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو دھمکی دی ہے کہ ہر کوئی ہمارے نشانے پر ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے آرمی ہیڈ کوارٹر میں فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ لبنانی عوام ہماری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر اپنے گھروں سے نکل جائیں،اسرائیلی وزیراعظم نے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا جواز پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ ان گھروں میں میزائل اور خود کار ہتھیار رکھ رہی ہے جس سے ہمیں نشانہ بنایا جاتا ہے،وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے حزب اللہ کو جواب دیتی ہے۔ لبنان کی عوام سے ہماری کوئی جنگ نہیں،نیتن یاہو نے لبنان پر بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شمالی علاقوں میں سیکیورٹی کے توازن اور طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب ہم اسی عہد کو نبھارہے ہیں،نیتن یاہو نے اپنی فوج اور عوام کو خبردار کیا کہ حزب اللہ ہماری اس کارروائی کے جواب میں جنوبی لبنان سے حملے کرے گا۔ ہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا،یاد رہے کہ لبنان میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 35بچوں سمیت 492افراد شہید اور ایک ہزار 645زخمی ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی