i بین اقوامی

اسرائیلی وزیراعظم جنگی مجرم اور جھوٹا ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرزتازترین

July 25, 2024

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کانگریس کی تقریر کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم اور جھوٹا قرار دے دیا،عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نیسماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پرلکھا کہ تمام انسانی تنظیمیں متفق ہیں، فلسطین میں ہزاروں بچوں کو بھوک کا سامنا ہے کیونکہ اسرائیل کی انتہا پسند حکومت امداد کو روک رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹر سینڈرز نے متعدد دیگر ہائی پروفائل ڈیموکریٹک سینیٹرز کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کیا، نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیلیوں میں اپنی بڑھتی ہوئی غیر مقبولیت کے درمیان کانگریس میں مہم چلانے آئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی