i بین اقوامی

اسرائیلی کارروائیوں سے جنگ بندی مذاکرات دوبارہ صفر پر واپس آسکتے ہیں،حماستازترین

July 09, 2024

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ صفر کی سطح پر آسکتے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق حماس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہنیہ نے ثالثی ممالک کی قیادت ساتھ فون پر بات کی جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی فوج کو مذاکرات کے ممکنہ خاتمے کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا،حماس نے مزید کہا کہ نیتن یاہو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کی خاطر ہونے والے مذاکرات کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے ثالث ممالک سے "نیتن یاہو کی چالوں اور جرائم کو روکنے کے لیے" مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی