اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پورے خطے کو مکمل جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔اردن کے وزیرخارجہ نے بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کھلی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، انہوں نے لبنان پر اسرائیل حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا جارحیت جس کا اسرائیل نے ایک سال قبل غزہ سے آغاز کیا تھا اب لبنان تک پہنچ گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی