i بین اقوامی

اسرائیلی حملے کیخلاف تہران میں احتجاج، سینکڑوں افراد کی شرکت، امریکا اور اسرائیل کے نعرےتازترین

April 20, 2024

ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے اصفہان میں گزشتہ رات اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کیخلاف تہران میں سینکڑوں لوگ سیکڑوں پر نکل آئے، شرکا نے اسرائیل مخالف نعرے بازی کی، مظاہرین نے بینرز، ایران اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ دارالحکومت تہران کے مختلف حصوں میں اسرائیل مخالف ریلیاں بھی نکالی گئیں، شرکا نے اسرائیل پر جوابی حملے کی بھرپور حمایت کی، مظاہرین نے مرگ بر امریکا اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگائے اور کہا کہ اسرائیل کو ایران میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی