اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی پر اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں اپنے عملے کی نقل و حرکت تا حکم ثانی روک دی ہے،اسرائیلی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں اپنے عملے کی نقل وحرکت روکنے کا حکم جاری کیا،اپنے بیان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ حملے کا شکار ہونے والے 2گاڑیوں کے قافلے کو متعدد اسرائیلی اتھارٹیز سے اجازت ناموں کے باوجود وادی غزہ پل کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،بیان میں بتایا گیا کہا اسرائیلی حملے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کا عملہ محفوظ رہا تاہم گولیاں لگنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا،ورلڈ فوڈ پروگرام کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ جنگ کے دوران ورلڈ فوڈ پروگرام کے عملے کی سکیورٹی سے متعلق یہ پہلا واقعہ نہیں تاہم پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو براہ راست اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے،بیان میں بتایا گیا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی کو اسرائیلی فوج کی چیک پوائنٹ سے چند میٹر کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی