اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان سے متصل سرحدی علاقے میں ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے ۔لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحدی قصبے خیام اور مرجعون پر سفید فاسفورس بموں سے گولہ باری کی تھی ۔اسرائیلی توپ خانے نے فرقیلہ اور دیر مماس کے درمیان خورہ نامی علاقے پر بھی شدید گولہ باری کی ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہا ہے کہ اس نے خیام ،رمایہ اور الما الشعاب نامی قصبوں میں حزب اللہ کے بعض ٹھکانوں کو جنگی طیاروں سے نشانہ بنایا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی