اسرائیلی فوج نے غزہ کے المواصی کیمپ حملے میں امریکی بم استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے محفوظ علاقہ قرار دیے گئے المواصی کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا، بے گھر فلسطینیوں پر دو ہزار پائونڈ وزنی بم برسائے،عرب میڈیا کے مطابق بمباری سے 40سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے، طاقتور بموں کے استعمال سے شہدا کی باقیات تک پگھل گئیں، درجنوں خیموں میں آگ لگ گئی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ بم گرنے کہ جگہوں پر 30سے 50فٹ گہرے گڑھے پڑ گئے،غزہ پر 7اکتوبر 2023کے بعد گزشتہ 11ماہ سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 41ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی