i بین اقوامی

اسرائیلی بربریت میں تیزی،شمالی غزہ میں نئے انخلا کا حکم دے دیاتازترین

April 24, 2024

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا کے علاقے کو "خطرناک جنگی زون" قرار دیتے ہوئے نئے انخلا کا حکم دیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہاں کے رہائشیوں نے کہا کہ منگل کے روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔گزشتہ روز چند ہفتوں میں سب سے زیادہ بمباری کی کارروائیوں میں پٹی کے شمال میں بمباری کی، جہاں سے اسرائیلی فوج نے پہلے اپنی افواج کو ہٹا لیا تھا۔وسطی اور جنوبی علاقوں میں فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولہ باری کی بھی اطلاعات ہیں، جس میں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تقریبا مسلسل گولہ باری ہو رہی ہے۔رہائشیوں اور حماس کے میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج کے ٹینک گزشتہ رات غزہ کی پٹی کے شمالی کنارے پر بیت حانون کے مشرق میں ایک بار پھر گھس آئے لیکن شہر میں زیادہ دیر نہیں رکے، انہوں نے فائرنگ میں سکولوں کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر افراد وہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی