گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 33فلسطینی شہید ہوگئے۔ درجنوں زخمی ہیں۔اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری آپریشن کا بنیادی مقصد حماس کی قوت مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ اس کے لیے لازم ہے کہ رفح میں بھی زمینی آپریشن کیا جائے۔ اس حوالے سے صہیونی فوج کی تیاریاں جاری ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ مستقل جنگ بندی کا معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حماس کی دفاعی قوت مکمل طور پر ختم کیے جانے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی