کولمبیا کے صدر گستاو پیترو نے اسرائیلی عوام سے غزہ میں حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔سوشل پلیٹ فارم ایکس پر غزہ میں فلسطینی عمارت پر اسرائیل کے حملے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیترو نے اسرائیلی عوام سے مخاطب ہو کر ایک پیغام میں کہا کہ آج اسرائیل کے لوگوں کو عالمی امن اور زندگی کے حق کے دفاع میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ بچوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے مطلوبہ اقدامات کریں اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی