ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام لائنیں کراس کرچکا، لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لا تعلق نہیں رہ سکتا، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کیلئے مداخلت کرنا ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کرچکا ہے، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کے لیے مداخلت کرنی ہوگی، اسرائیلی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے، لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کے لیے ایران حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی