i بین اقوامی

اسرائیل نے رفح فضائی حملے شروع کردیے، 24 گھنٹوں میں 42 فلسطینی شہیدتازترین

April 20, 2024

اسرائیل نے غزہ کے شہر رفح پر فضائی حملے شروع کردیے جن کے نتیجے میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 42 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بمباری سے بچنے کے لیے 20 لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو قدرے محفوظ علاقہ تھا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے رفح میں حماس کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جہاں وہ اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ امریکا اور دیگر اتحادی ممالک نے بھی رفح میں پناہ گزینوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر کوئی بھی فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اسرائیل نے اتحادیوں کی تنبیہ کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے حماس کے کمانڈرز کی موجودگی کا بہانہ بناکر رفح پر حملے شروع کردیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے رفح کے اطراف فوجیوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے زرعی زمین کو تباہ کردیا۔ دوسری جانب نور شمس پناہ گزین کیمپ میں حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سمیت 5 فلسطینی شہید اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 42 فلسطینی شہید ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی