لبنان میں مسلسل دو روز میں حزب اللہ کے ارکان کو نشانہ بنانے والے مواصلاتی آلات میں دھماکوں کی لہر کے بعد دو امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں اس کے حملے کے بعد امریکہ کو آگاہ کیا تھا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ اسرائیل نے سرکاری طور پر اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ، اہلکاروں نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل نے اس حملے کے ہونے سے پہلے واشنگٹن کے ساتھ اس کی تفصیلات پر بات نہیں کی ، اس نے انٹیلی جنس کمیونیکیشن چینلز حملوں کے بعد کے ذریعے اس کی اطلاع دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی