اسرائیل نے حزب اللہ پر سابق وزیر دفاع کو قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا،اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا کہ اس نے ستمبر 2023 میں سابق وزیر دفاع اور چیف آف سٹاف موشے یعلون کے خلاف ایک قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا تھا،اسرائیلی فورسز نے وضاحت کی کہ شین بیت اور اسرائیلی پولیس کی مشترکہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تل ابیب کے یارکون پارک میں ہونے والی اس قاتلانہ کوشش کے پیچھے حزب اللہ کا ایک سیل تھا،واضح رہے کہ گزشتہ سال 17ستمبر کی صبح یارکون پارک میں ایک دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تھا اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ ایرانی ساختہ تھا،دریں اثنا واقعہ میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا، اس کے بعد پولیس نے آٹھ اسرائیلی عربوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی