امریکی سینیٹر مارک کیلینے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے جمعہ کو بیروت میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو مارنے کے لیے جو بم استعمال کیا وہ امریکی ساختہ گائیڈڈ بم تھا،سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی فضائی امور کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین مارک کیلی نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ اسرائیل نے مارک 84بم استعمال کیا جس کا وزن 2000پائونڈ یا 900کلو گرام تھا، مارک کیلی نے مزید کہا کہ ہم گائیڈڈ گولہ بارود کے بڑھتے ہوئے استعمال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی