فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونرواکے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سات اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران غزہ کو ایک "غیر متعین" علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔لازارینی نے سلامتی کونسل کے سامنے ایک تقریر میں مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایجنسی کی سرگرمیاں ختم کرنا چاہتا ہے۔ ایجنسی کی شمالی غزہ کی پٹی میں امداد بھیجنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔کمشنر جنرل نے مزید کہا کہ سات اکتوبر سے اب تک ایجنسی کے 178ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں۔ 160سے زیادہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا متعدد ممالک اب بھی ایجنسی کو اپنی فنڈنگ معطل کر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایجنسی کے فنڈنگ روکنے سے مالی استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایجنسی کی سرگرمیاں معطل کرنے سے انسانی بحران مزید گہرا ہو جائے گا اور قحط میں تیزی آ جائے گی۔ کمشنر جنرل نے سلامتی کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ ایجنسی کے کردار کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی