اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تل ابیب کی سڑکوں پر مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ جنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ غم و غصے سے بھرے مظاہرین نے سڑکوں پر کئی مقامات پر آگ لگا دی اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمے دار قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی