اسرائیل کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اپریل میں مینوشے نے آئی وی لیگ یونیورسٹی میں اسرائیل کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے کیلئے نیویارک پولیس کوکیمپس میں داخلے کی اجازت دی تھی۔رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے پرتقریبا 100طلبہ گرفتارہوئے تھے جو کہ 5دہائیوں بعد کولمبیا یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریاں تھیں، اس اقدام سے امریکا اور کینیڈا کے درجنوں کالجز میں احتجاج شروع ہوا تھا جس کے کچھ ماہ بعد ہی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں،رپورٹ کے مطابق مینوشے شفیق کے بعد کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹرکی سی ای اوکترینہ آرمسٹرانگ نئی عبوری صدر ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی