i بین اقوامی

اسرائیل کی مالی مشکلات میں اضافہ، کریڈٹ ریٹنگ میں کمیتازترین

August 13, 2024

غزہ پر بارود کی برسات کرنے والے اسرائیل کی معیشت کو جھٹکے لگنا شروع ہو گئے، کریڈٹ ریٹنگ میں واضح کمی نے اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کو اے پلس سے گھٹا کر اے کر دیا ہے،فچ نے اسرائیلی ریٹنگ کے نقطہ نظر کو بھی منفی رکھا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں مزید گراوٹ ممکن ہے، رپورٹ میں غزہ میں جنگ اور بگڑتے ہوئے جغرافیائی سیاسی خطرات کو ریٹنگ میں کمی کی وجہ بتایا گیا ہے،ریٹنگ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے خیال میں غزہ کا تنازع 2025تک جاری رہ سکتا ہے اور اس کے دیگر محاذوں تک پھیلنے کے خطرات موجود ہیں،اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزل سموٹریچ نے ایکس کو بتایا کہ جنگ کے بعد درجہ بندی میں کمی اور اس سے پیدا ہونے والے جیو پولیٹیکل خطرات فطری ہیں،گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں اسرائیل کا شیکل 1.7فیصد تک گر گیا اور تل ابیب میں اسٹاک ایک فیصد سے زیادہ کی کمی کے ساتھ بند ہوا کیونکہ سرمایہ کار اسرائیل پر ممکنہ حملے کے بارے میں فکرمند ہیں،رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگر زیادہ فوجی اخراجات اور معاشی غیر یقینی صورتحال جاری رہی تو 2025کے بعد بھی ملک کے قرضوں میں اضافہ کا رجحان برقرار رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی