حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان پر بارود کی بارش کردی۔ 24 گھنٹوں میں 216 فضائی حملوں حزب اللہ کے تین کمانڈرز سمیت 105 افراد شہید ہوگئے جبکہ 359 زخمی ہوگئے۔ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔لبنان میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کا خدشہ بھی ہے، اسرائیلی فوج نے بکتربند گاڑیاں سرحد پر پہنچا دیں۔ لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے سفارتی کوششوں کو واحد حل قرار دے دیا۔سعودی عرب نے لبنان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکردتے ہوئے لبنان کی خود مختاری کو تسلیم کرنے اور علاقائی سالمیت پر زور دیا ۔ سعودی وزرات خارجہ نے بیان میں کہا ہم لبنانی عوام کیلیے اپنی حمایت کا اعادہ، مشرق وسطی میں تنازعات اور کشیدگی بڑھنیسے روکنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔سعودی قیادت نے لبنانی عوام کو فوری میڈیکل اور امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقائی امن وسلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی