i بین اقوامی

اسرائیل کی حمایت پر یورپی یونین کونسل کی رکن نے کمیشن کی صدر کو شٹ اپ کال دیدیتازترین

October 09, 2023

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی کی صورتحال میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر یورپی یونین کونسل کی رکن کلیر ڈیلی نے یورپی کمیشن کی صدر کو شٹ اپ کال د ے دی،یورپی کمیشن کی صدر ارسلہ وین ڈیرلائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج حماس کے دہشتگروں نے اسرائیل کے دل میں گھس کر بچوں اور عورتوں کو ہلاک کیا،انہوں نے لکھا کہ آج اور آنے والے کل میں اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ارسلہ وین ڈیرلائن نے اپنی پوسٹ پر یورپی کمیشن کے صدر دفتر کی عمارت پر بنائے گئے اسرائیلی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے،یورپی کمیشن کی سربراہ کی پوسٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئرلینڈ سے بائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی یورپی کمیشن کی رکن کلیر ڈیلی نے لکھا کہ آپ خود کو سمجھتی کیا ہیں؟ آپ غیر منتخب ہیں اور آپ کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے تعین کا اختیار حاصل نہیں ہے جو کہ صرف اور صرف یورپی یونین کونسل کو حاصل ہے،انہوں نے لکھا کہ یورپ اسرائیل کے ساتھ بالکل بھی نہیں کھڑا، ہم امن کیلئے کھڑے ہیں،کلیر ڈیلی نے یورپی کمیشن کی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ مزید لکھا کہ اگر آپ کے پاس کچھ بہتر کہنے کو نہیں ہے تو ہمارے لیے مت بولا کریں اور سیدھی بات کہ آپ کو بولنا ہی نہیں چاہیے۔ چپ رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی