i بین اقوامی

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نہ رکی، مزید 48فلسطینی شہیدتازترین

April 22, 2024

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نہ رکی، 24گھنٹوں کے دوران مزید 48فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 7فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اور نولود سے ماں کی گود چھین لی۔فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34ہزار 97سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76ہزار 980افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی