اسرائیل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی تردید کر دی ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلا کے بدلے غزہ میں فی الحال کوئی انسانی امداد اور جنگ بندی نہیں کی اور نہ ہی ان کا رفاح بارڈر کھولنے کا کوئی ارادہ ہے ،اس سے قبل مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے جنوبی غزہ میں صبح 6بجے سے سیز فائر کے لیے امریکا، اسرائیل اور مصر کے درمیان اتفاق ہونے کا دعوی کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی