i بین اقوامی

اسرائیل کی بدترین بمباری، سینکڑوں لبنانی نقل مکانی کرکے شام چلے گئےتازترین

September 25, 2024

اسرائیل کی بدترین بمباری کے بعد سینکڑوں لبنانی نقل مکانی کرکے شام چلے گئے،دوسرے روز بھی مسلسل بدترین اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لبنانی شہریوں کی نقل مکانی جاری رہی، تاہم گزشتہ روز شہریوں نے نقل مکانی کا رخ شام کی طرف بھی کر لیا ہے اور تقریبا 500لبنانی شہری اپنے بال بچوں کے ساتھ بمباری سے بچنے کے لئے شام کی طرف منتقل ہو گئے ہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی سے متعلق ذرائع اس نقل مکانی کی تصدیق کر رہے ہیں تاہم اس بارے میں وہ اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، ان ذرائع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے بچنے کی کوشش میں لبنانی شہری مختلف قسم کے وہیکلز پر لبنان اور شام کی سرحد کراس کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی