i بین اقوامی

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9روز میں 6بچوں سمیت 40فلسطینی شہیدتازترین

September 06, 2024

اسرائیلی فوج کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن جاری ہے، صیہونی افواج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 9روز کے دوران 6 بچوں سمیت مزید 40فلسطینیوں کو شہید کردیا،آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں، سڑکوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے سے 4ہزار فلسطینیوں کو جبری بے دخل کردیا گیا ہے،دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں بھی جنگی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیا نہیں پہنچ سکیں ہیں، غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی