صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں حملہ کرکے حزب اللہ کے سینئر فلیڈ کمانڈر سمیت 4افراد کو شہید کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گائوں جویا میں حملہ کیا، اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینئر رہنما تھا جس نے 8ماہ سے اسرائیل کیخلاف حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر سے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ 2006میں ہونے والی جنگ کے بعد سے ان کے درمیان سب سے سنگین لڑائی ہے جس میں اب تک حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 300جنگجو شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی فوجی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی