اسرائیل نے کرم ابو سالم اور رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں کراسنگ کو لوگوں کی آمدورفت کیلئے کھولا جائے گا، رفح کراسنگ محدود نقل و حرکت کیلئے کھولی جائے گی۔کرم ابو سالم کراسنگ غزہ میں انسانی امداد کیلئے کھولی جائے گی، اسرائیل نے رواں سال مارچ میں دونوں گزر گاہیں بند کر دی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی