i بین اقوامی

اسرائیل کا خان یونس میں تیسرا آپریشن، بمباری میں 84فلسطینی شہید، 329زخمیتازترین

July 24, 2024

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے خان یونس میں تیسری بار آپریشن شروع کر دیا گیا، حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران 84 فلسطینی شہید جبکہ 329زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس کی رہائشی عمارتوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 84نہتے فلسطینی شہید جبکہ 329زخمی ہوئے ہیں،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ملبے کے نیچے 30سے زائد افراد دبے ہوئے ہیں، تازہ حملوں کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 39ہزار 90 ہو گئی جبکہ 90ہزار 147زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ اسرائیلی فورسز کو غزہ کے 80فیصد حصے پر کنٹرول حاصل ہو گیا ہے، قبضے کے بعد لاکھوں فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی