اسرائیلی فوج نے فلاڈیلفیا کوریڈور کے علاقے میں 80فیصد سرنگیں تباہ کر نے کا دعوی کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے حماس تحریک کے رفح بریگیڈ کو مکمل طور پر شکست دیتے ہوئے اس کے 200ارکان کو ہلاک کر دیا ہے،صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے فلاڈیلفی کوریڈور کے علاقے میں 80فیصد سرنگیں تباہ کر دیں جن میں وہ 9سرنگیں بھی شامل ہیں جو سرحد عبور کر کے مصر میں داخل ہو رہی تھیں، بقیہ سرنگوں کو بھی تباہ کیا جارہا ہے،اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ وہ فلاڈیلفی کے علاقے سے افواج کے انخلا کے حوالے سے سیاسی سطح کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی