شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک کار میں دھماکہ ہوا۔ کار پر اسرائیلی میزائل آگرا اور کار مکمل جل گئی اور اندر موجود افراد جاں بحق ہوگئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس دھماکے کی وجہ بتائے بغیر اطلاع دی ہے کہ گزشتہ شام اسرائیل نے دمشق میں میزح کے علاقے کو نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں شامی سکیورٹی اور فوجی ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سفارت خانے اور بین الاقوامی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ دھماکہ دارالحکومت کے مشہور گولڈن میزے ہوٹل کے سامنے ہوا جس سے بڑا مادی نقصان ہوا۔ حادثے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں ۔ ویڈیوز میں بتایا گیا کہ کار کے ساتھ کیا ہوا اور اس کا پورا جسم جل گیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے دمشق کے میزے میں ایک ہوٹل کے سامنے اور وزارت اطلاعات کی عمارت کے قریب کار کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں کم از کم ایک غیر شامی شخص جاںبحق ہوگیا ہے۔واضح رہے اس علاقے میں اقوام متحدہ کا دفتر بھی موجود ہے۔ اسرائیل نے اس علاقے میں کئی حملے کیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی