i بین اقوامی

اسرائیل کا چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا اعلانتازترین

November 25, 2023

اسرائیل نے چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ چاردن کے وقفے کے بعد دوبارہ سے جنگ شروع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں یرغمالیوں کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہوچکا۔ یرغمالیوں کی رہائی کا مطلب ہرگزیہ نہیں ہے کہ جنگ مکمل طورپربند ہوجائے گی۔ قیدیوں کی رہائی جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے اورتمام اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے اگلے مرحلے کی تیاری کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی