یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنا یورپی یونین کے ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے۔جوزپ بوریل نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی اتامار بن گیور کے بیانات پر ردعمل میں سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مذکورہ بیان "جنگی جرائم کی حوصلہ افزائی تھا، بالکل اسی طرح جیسے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا تھا کہ 2ملین غزہ کے لوگوں کی فاقہ کشی سے ہونے والی اموات کو "جائز" قرار دیا جا سکتا ہے، بوریل نے کہا کہ پابندیاں ہمارے ایجنڈے پر ہونی چاہئیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکرترک کے بیان سے متعلق مذمت کی حمایت کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بوریل نے کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری جنگ بندی کو یقینی بنائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی