i بین اقوامی

اسرائیل کے جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ پر حملے، کم از کم 16 افراد شہید،متعددزخمی و لاپتہ ہوگئےتازترین

June 19, 2026

اسرائیل کی جانب سے مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری سے کم از کم 16 افراد شہید اور ہ متعدد زخمی اور لاپتہ ہوگئے لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا کہ گزشتہ رات بھر جاری رہنے والی یہ بمباری علاقے پر ہونے والے شدید ترین اسرائیلی حملوں میں سے ایک تھی، جس میں آدھی رات کے بعد متعدد گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی توپ خانے نے نبطیہ شہر، کفر جوز، کفر رمان اور زبدین سمیت کئی قریبی قصبوں پر گولہ باری کی، اس کے بعد فضائی حملوں کی لہر نے کفر تبنیت اور ریحان کی پہاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق نبطیہ اور حروف میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہوئے، الشرقیہ اور دویر کے درمیان ایک گھر پر حملے میں 4 افراد مارے گئے، جبکہ کفر صیر کے قصبے میں ایک حملے کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے۔دویر میونسپلٹی کی عمارت کے قریب ایک موٹر سائیکل پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی