اسرائیل کے جنگی طیاروں کی گزشتہ رات لبنان میں فضائی حملوں میں 5افراد ہلاک اور 20افراد زخمی ہو گئے ،یہ حملے اسرائیل کی جانب سے مشرقی لبنان کے اندر اسی طرح کے حملوں کے 24گھنٹے بعد کیے گئے ہیں جس میں اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے ایک اعلی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے،لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ بیکا وادی پر اسرائیلی دشمن کے حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 20زخمی ہوئے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ آٹھ بچے اور ایک حاملہ خاتون معمولی طور پر زخمی ہیں، مشرقی لبنان میں بالبیک شہر کے قریب متعدد حملے کیے گئے جن میں نبی شیٹ گائوں بھی شامل ہے، زخمی ہونے والوں میں 10سال سے زیادہ عمر کے پانچ بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی