i بین اقوامی

اسرائیل غزہ میں عالمی قانون کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کررہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنلتازترین

October 27, 2023

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے اسرائیل غزہ تنازع میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے، غزہ میں شدید تباہی اور بربادی روکنے کیلئے فوری جنگ بندی کی جائے،غزہ کی صورتحال پر جاری بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ فریقین کی جانب سے عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا، اس بے انتہا تباہی و بربادی کی صورتحال میں انسانیت کا خیال رکھنا چاہیے،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ شہری جانوں کا ضیاع اور انسانی مصائب روکنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی برادری فریقین سے فوری انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کیلئے متحد ہوجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی