i بین اقوامی

اسرائیل غزہ کو غیر ملکی افواج کے حوالے کرنا چاہتا ہے، بلومبرگ کا دعویتازترین

November 01, 2023

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کو غیر ملکی افواج کے حوالے کرنا چاہتا ہے،بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران امریکا اور اسرائیل غزہ کے مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق اگر اسرائیلی فوج حماس کو غزہ سے نکالنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو امریکا، برطانیہ اور فرانس کی افواج محصورعلاقے میں تعینات کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے،اس منصوبے کے تحت غزہ کو اقوام متحدہ کی امن فوج کے حوالے کرنے کا بھی آپشن بھی زیر بحث ہے،دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا دعوی ہے کہ جنگ کے باعث غزہ سے نکلنے والے مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے مصر کو بڑی رشوت کی پیشکش کی گئی ہے جس کے تحت مصر کے بیرونی قرضوں کی معافی کا بھی امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی