i بین اقوامی

اسرائیل فلسطین کشیدگی، سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختمتازترین

October 09, 2023

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہ ہوسکا،تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ رہااور باضابطہ قرارداد پیش نہ ہوسکی، امریکا اور اسرائیل کے مطالبے کے باوجود کئی اراکین نے حماس کے حملوں کی مذمت نہیں کی جبکہ امریکا کا بیشتر ممالک کی جانب سے حماس حملوں کی مذمت کا دعوی کیا گیا ہے ،امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روس نے سلامتی کونسل کے دیگر رکن ممالک سے اتفاق نہیں کیا ، روسی سفیر نے اجلاس میں فوری جنگ بندی اور بامعنی مذاکرات پر زور دیا،چین کے سفیر نے کہا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا، عام شہریوں کے خلاف کیے گئے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست یورپی اتحاد کے رکن ملک مالٹا نے دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی