i بین اقوامی

اسرائیل اپنے جرائم پر اسلامی دنیا کے سخت انتقام سے خبردار رہے، ایرانی صدرتازترین

October 19, 2023

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کے جواب میں اسرائیل کو اسلامی دنیا کی طرف سے سخت انتقام سے خبردار کیا ہے،وسطی تہران میں ہزاروں افراد کے مظاہرے کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہسپتال پر حملے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کا خاتمہ شروع ہو جائے گا۔ فلسطینیوں کے خون کا ہر قطرہ صیہونی حکومت کو اپنے زوال کے ایک قدم اور قریب لے جا رہا ہے۔ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے "جرائم" میں اس کا ساتھی ہے، دنیا کے لوگ امریکہ کو صیہونی حکومت کے جرائم کا ساتھی سمجھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی