i بین اقوامی

اسرائیل، ایران دونوں لبنان کو امریکہ پر دبائو کیلئے استعمال کر رہے ہیں، راس ہیرسنتازترین

June 08, 2026

مشرق وسطی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو راس ہیرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں لبنان کو امریکہ پر دبا کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو راس ہیرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں لبنان کو امریکہ کے ساتھ اپنے سفارتی اور سیاسی معاملات میں دبا کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس عمل کے ذریعے اس ممکنہ امن معاہدے کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے وہ امریکہ اور ایران کے درمیان قبل از وقت سمجھتا ہے، ایران بھی یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ واشنگٹن کو اس تنازع کے انجام کے بارے میں یکطرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے، بلکہ تہران بھی اس عمل میں موثر کردار رکھتا ہے۔راس ہیرسن نے کہا میرا خیال ہے دونوں فریق کسی نہ کسی طرح اس تنازع کو ٹرمپ کے فیصلہ سازی کے عمل کی طرف لے جا رہے ہیں۔تجزیہ کار کے مطابق موجودہ صورتحال میں خطے میں جاری کشیدگی صرف زمینی تنازع نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کے درمیان سفارتی دبا ئو اور مذاکراتی حکمتِ عملی کا حصہ بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی