i بین اقوامی

اسپین کے جزیرہ ٹینرف میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاتازترین

August 21, 2023

اسپین کے جزیرہ ٹینرف میں موسم کی بہتری کے باوجود جنگل میں لگی آگ بے قابو، مقامی حکام نے جزیرہ سے ہزاروں افراد کا انخلا کروالیاہے،جزیرہ ٹینرف میں نیشنل پارک میں لگی آگ خشک موسم کی وجہ سے کئی علاقوں میں پھیل گئی۔ مقامی حکام نے 26ہزار افراد کو جزیرہ چھوڑنے کاحکم دیا جن میں سے تاحال صرف 12ہزار لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہوئے ہیں،دوسری جانب فائر فائٹرزآگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ تاحال آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ دس قصبوں تک پھیلی ہے جب کہ 11قصبے خالی کروائے جاچکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی