i بین اقوامی

اسماعیل ہانیہ کے قتل کا مقصد غزہ میں جنگ کو طول دینا ہے،فلسطینی صدرتازترین

August 06, 2024

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کا مقصد غزہ میں جنگ کو طول دینا اور اس کے دائرے کو وسیع کرنا ہے،عرب میڈیا کے مطابق روسی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فلسطینی صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے جاری مذاکرات پر اس کا منفی اثر پڑے گا،محمود عباس نے کہا کہ ہم اس کو ایک بزدلانہ عمل اور اسرائیلی پالیسی میں خطرناک پیش رفت سمجھتے ہیں،فلسطینی صدر نے قابض اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت روک دیں اور بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہوئے عرب امن منصوبے پر عمل درآمد کریں، اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں فوری اور پائے دار جنگ بندی اور اپنی فوج کے انخلا کو یقینی بنائیں،یاد رہے کہ اسماعیل ہانیہ کو گزشتہ بدھ کے روز ایرانی دار الحکومت تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا ،محمود عباس نے بتایا کہ ہم روسی صدر کے ساتھ مسلسل تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور امن عمل کو آگے بڑھانے کی خاطر اہم ترین امور کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، ہم اپنے آئندہ دورے میں بھی یہ کریں گے،روسی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر محمود عباس 12سے 14اگست تک روس کا دورہ کریں گے،یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ محمود عباس ترکی کا بھی دورہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی