اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ سے متعلق ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر پر امریکہ کے ساتھ تنازع جلد حل کر لیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ تقریبا چار ماہ قبل امریکہ سے اسرائیل کو آنے والے ہتھیاروں کی سپلائی میں نمایاں کمی آئی تھی۔ ہمیں ہر طرح کی وضاحتیں موصول ہوئیں لیکن اس کی روشنی میں صورتحال نہیں بدلی۔ میں نے گزشتہ روز جو کچھ سنا، اس سے مجھے امید اور یقین ہے کہ یہ مسئلہ مستقبل قریب میں حل ہو جائے گا۔اپنی تقریر کے دوران نیتن یاہو نے امریکی انتظامیہ سے ہتھیاروں کی کھیپ تیزی سے بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے امریکی دوستوں سے ہتھیاروں کی ترسیل میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم حماس کو ختم کیے بغیر جنگ ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی