i بین اقوامی

اسکول بیگ نہ لانے پر ٹیچر کا 7سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، برہنہ کرکے الیکٹرک شاکس دیےتازترین

September 27, 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک پرائیویٹ اسکول کی ٹیچر نے 7سالہ معصوم بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹیچر نے 7سالہ بچے کو اس وقت برہنہ کرکے مارا پیٹا جب وہ اپنا بیگ گھر بھول آیا، اور صرف اتنا ہی نہیں ٹیچر نے مبینہ طور پر بچے کو بجلی کے جھٹکے بھی دیے،رپورٹس کے مطابق بچہ جب روتا ہوا بری حالت میں گھر پہنچا تو اس کے والدین نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی،بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے دن بچے کے والد شہر میں نہیں تھے اور اس کی ماں کی طبیعت ناساز تھی اس لیے اس کے دادا اسے اسکول لے گئے،دوسری جانب متعلقہ اسکول کے پرنسپل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو بجلی کا جھٹکا لگانے کا الزام غلط ہے، ہم سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کے لیے تیار ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول اور ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی