i بین اقوامی

اردوان ،صدام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں، اسرائیل کا ردعملتازترین

July 29, 2024

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی دھمکی کے جواب میں اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ "اردوان ،صدام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں، "ایکس" پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کاٹز نے مزید کہا کہ "انھیں یہ یاد کر لینے دیں کہ وہاں کیا ہوا اور معاملہ کس طرح اختتام تک پہنچا"۔یسرائیل کاٹز نے اپنی پوسٹ میں ایردوآن اور سابق عراقی صدر صدام حسین کی سواری کی تصویر بھی منسلک کی۔اس سے قبل اتوار کے روز ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکی اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے جیسا کہ ماضی میں لیبیا اور نگورنو قرہ باخ میں داخل ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی